ایسٹر

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search

Easter

عیسائیوں کا ایک تہوار۔ جو حضرت عیسی کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مدتوں‌اس کی تاریخ انعقاد میں اختلاف رہا۔ 325ء میں رومی بادشاہ ، قسطنطین اول نے ایشائے کوچک (ترکی) کے مقام پر ازنک میں عیسائی علما کی ایک کونسل بلائی جسے نائسیہ کی پہلی کونسل کہتے ہیں۔ لیکن یہ کونسل بھی ، مشرقی اور مغربی کیلنڈوں‌میں اختلاف کے باعث کوئی متفقہ تاریخ مقرر نہ کر سکی۔ آرتھوڈاکس ایسٹرن چرچ ایسٹر کی تاریخ کا تعین جولین کیلنڈر سے کرتا ہے۔ مغربی ممالک میں یہ تہوار 22 مارچ سے 52 اپریل تک کسی اتوار کو منایا جاتا ہے۔

ایسٹر موسم بہار کی اینگلوسکسین دیوی تھی۔ اور یہ جشن دراصل بہار کا جشن ہے جو حضرت مسیح سے قبل بھی منایا جاتا تھا۔ ہندوستان میں یہ تہوار ہولی کے نام سے ، انہیں دنوں اوراسی طریقے سے منایا جاتا ہے۔ ایران میں‌اسے نوروز کہتے ہیں اور وہاں یہ 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔