چاکلیٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
چاکلیٹ

چاکلیٹ (انگریزی: Chocolate) دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ کھانے پینے کی چیز ہے۔ یہ ٹھوس اور مایع دونوں حالتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اسکا رنگ گھرا بھورا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکا تلخ لیکن بہت مزیدار ہوتا ہے۔

چاکلیٹ اصل میں ایک پودے کوکوا کے بیجوں کو بھون اور پھر پیس کر حاصل کیا جاتا ہے۔ اسکا اصل وطن وسطی امریکہ ہے لیکن پیداوار کے لحاظ سے مغربی افریقہ اسکا اہم خطہ ہے۔

چاکلیٹ مٹھائیوں، ٹافیوں، بسکٹوں، کیکوں، آئس کریم اور کھانے پینے کی بے شمار اشیاء میں استعمال ہوتا ہے۔