قبرص

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


Κυπριακή Δημοκρατία (Kypriakī́ Dīmokratía)
Kıbrıs Cumhuriyeti
جمہوریہ قبرص
قبرص کا پرچم قبرص کا قومی نشان
پرچم قومی نشان
شعار: ندارد
ترانہ: Ύμνος εις την Ελευθερίαν
قبرص کا محل وقوع
دارالحکومت نکوسیا
عظیم ترین شہر نکوسیا
دفتری زبان(یں) یونانی، ترکی
نظامِ حکومت
صدر
جمہوریہ (صدارتی نظام)
دیمیتریس کرستوفیاس
آزادی
- تاریخِ آزادی
برطانیہ سے
16 اگست 1960ء
یورپی یونین کی رکنیت یکم مئی 2004ء
رقبہ
 - کل
 
 - پانی (%)
 
9251  مربع کلومیٹر (167)
3572 مربع میل
برائے نام
آبادی
 - تخمینہ:2007ء
 - کثافتِ آبادی
 
855,000 (155)
90 فی مربع کلومیٹر(111)
233 فی مربع میل
خام ملکی پیداوار
     (م۔ق۔خ۔)

 - مجموعی
 - فی کس
تخمینہ: 2007ء

21.41 ارب بین الاقوامی ڈالر (113 واں)
31522 بین الاقوامی ڈالر (مالیاتی فنڈ) (26 واں)
انسانی ترقیاتی اشاریہ
   (تخمینہ: 2007ء)
0.903
(28) – بلند
سکہ رائج الوقت یورو (EUR)
منطقۂ وقت
 - عمومی
۔ موسمِ گرما (د۔ب۔و)
مشرقی یورپی وقت (EET)
(یو۔ٹی۔سی۔ 2)
مستعمل (یو۔ٹی۔سی۔ 3)
ملکی اسمِ ساحہ
    (انٹرنیٹ)
.cy
رمزِ بعید تکلم
  (کالنگ کوڈ)
+357


قبرص (یونانی: Κύπρος، ترکی: Kıbrıs) مشرقی بحیرہ روم کا ایک جزیرہ اور ملک ہے جو اناطولیہ (ایشیائے کوچک) کے جنوب میں واقع ہے۔ جمہوریہ قبرص 6 اضلاع میں تقسیم ہے جبکہ ملک کا دارالحکومت نکوسیا ہے۔ 1913ء میں برطانوی نو آبادیاتی بننے والا قبرص 1960ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ 11 سال تک فسادات کے بعد 1964ء میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی گئی جس کے بعد جزیرے کے یونان کے ساتھ الحاق کیا گیا جس پر ترکی نے 1974ء میں جزیرے پر حملہ کردیا۔ اس کے نتیجے میں شمالی قبرص میں ترکوں کی حکومت قائم ہوگئی جسے ترک جمہوریۂ شمالی قبرص کہلاتی ہے تاہم اسے اقوام متحدہ تسلیم نہیں کرتی۔ شمالی قبرص اور قبرص ایک خط کے ذریعے منقسم ہیں جسے "خط سبز" کہا جاتا ہے۔ شمالی قبرص کو صرف ترکی کی حکومت تسلیم کرتی ہے۔ جمہوریہ قبرص یکم مئی 2004ء کو یورپی یونین کا رکن بنا۔

تاریخ[ترمیم]

قبرص 395ء میں رومی سلطنت کی تقسیم کے بعد بازنطینی سلطنت کا حصہ بنا اور امیر معاویہ کے دور میں اسے مسلمانوں نے فتح کرلیا۔

تیسری صلیبی جنگ کے دوران 1191ء میں انگلستان کے شاہ رچرڈ اول (رچرڈ شیر دل) نے اسے فتح کرلیا اور مملکت قبرص کی بنیاد رکھی۔

1489ء میں جمہوریہ وینس نے جزیرے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ 1571ء میں لالہ مصطفی کی زیر قیادت عثمانی فوج نے جزيرہ فتح کرلیا۔

قبرص کے بڑے شہر[ترمیم]

درجہ شہر کا نام ضلع آبادی
1 نیکوسیا نیکوسیا 398,293
2 لیماسول لیماسول 235,056
3 لارناکا لارناکا 72,000
4 فاماگوستا فاماگوستا 42,526
5 پافوس پافوس 32,754
6 کیرینیہ کیرینیہ 26,701
7 پروٹاراس فاماگوستا 20,230
8 مورفو نیکوسیا 14,833
9 ارادھیپو لارناکا 13,349
10 پارالیمینی فاماگوستا

جغرافیہ[ترمیم]

جغرافیہ قبرص

قبرص بحیرہ روم کا ساردینیا اور صقلیہ کے بعد تیسرا سب سے بڑا (بلحاظ علاقہ اور آبادی) جزیرہ ہے۔

یہ 240 کلومیٹر (149 میل) طویل اور وسیع ترین مقام پر 100 کلومیٹر (62 میل) چوڑا ہے۔ ترکی اس کے شمال میں 75 کلومیٹر (47 میل) کے فاصلے پر ہے۔ دیگر ہمسایہ ممالک مشرق میں شام اور لبنان ہیں (بالترتیب 105 کلومیٹر (65 میل) اور 108 کلومیٹر (67 میل))، اسرائیل جنوب مشرقی میں 200 کلومیٹر (124 میل)، مصر جنوب میں 380 کلومیٹر (236 میل)، جزیرہ روڈز 400 کلومیٹر (249 میل)، اور یونان سے 800 کلومیٹر (497 میل) کے فاصلے پر واقع ہیں۔

جغرافیائی سیاسی طور پر جزیرے کو چار اہم حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، جمہوریہ قبرص جزیرے کے دو تہائی جنوبی حصہ (59.74٪) پر واقع ہے۔ ترک جمہوریہ شمالی قبرص شمالی تہائی حصہ (34.85٪) پر واقع ہے۔ اور اقوام متحدہ کے زیر گرین لائن جزیرے کو دو الگ حصوں میں تقسیم کرتا ہے اور ایک بفر زون بناتا ہے جو کہ جزیرے کے کل رقبہ کا 2،67٪ کا احاطہ کرتا ہے۔ آخر میں برطانوی حاکمیت کے تحت دو فوجی اڈے جزیرے پر واقع ہیں: ایکروتیری و دیکیلیا باقی 2،74٪ پر واقع ہیں۔

جامعات - جمہوریہ قبرص[ترمیم]

جامعہ قبرص (University of Cyprus)

جامعہ طرزیات قبرص (Cyprus University of Technology)

مفتوح جامعہ قبرص (Open University of Cyprus)

جامعہ فریڈرک (Frederick University)

جامعہ نیکوسیا (University of Nicosia)

یورپی جامعہ قبرص (European University of Cyprus)

جامعہ نیاپولس (Neapolis University)

بین الاقوامی جامعہ قبرص (Cyprus International University)


انتظامی تقسیم[ترمیم]

جمہوریہ قبرص کے چھ اضلاع ہیں- جن کے دارالحکومتوں کے نام مشترک ہیں-

قبرص کا نقشہ اضلاع یونانی نام ترکی نام
Nicosia Larnaca لیماسول Paphos ایکروتیری و دیکیلیا Kyrenia Famagusta ایکروتیری و دیکیلیاCyprus districts.jpg
About this image
فاماگوستا    Αμμόχωστος - Ammochostos     Gazimağusa   
کیرینیہ Κερύvεια - Keryneia Girne
لارناکا Λάρνακα - Larnaka Larnaka/İskele
لیماسول Λεμεσός - Lemesos Limasol/Leymosun
نیکوسیا Λευκωσία - Lefkosia Lefkoşa
پافوس Πάφος - Pafos/Bafos Baf/Gazibaf

سیاحی مقامات[ترمیم]

نیکوسیا

لیماسول

لارناکا

پافوس

آئیا ناپا

پولس

سلامیس

ٹروڈوس سلسلہ کوہ

مزید دیکھیے[ترمیم]

قبرص کے بڑے شہر - تصاریر[ترمیم]

فہرست متعلقہ مضامین قبرص[ترمیم]