بحیرہ روم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بحیرہ روم
Mediterranean Sea
Mediterranee 02 EN.jpg
بحیرہ روم
متناسقات 35°N 18°E / 35°N 18°E / 35; 18متناسقات: 35°N 18°E / 35°N 18°E / 35; 18
قسم بحیرہ
بنیادی داخلی بہاو اوقیانوس، بحیرہ مرمرہ، دریائے نیل، ایبرو، دریائے رون، شلف، پو
طاس ممالک
سطحی رقبہ 2,500,000 km2 (970,000 sq mi)
اوسط گہرائی 1,500 m (4,900 فٹ)
زیادہ سے زیادہ گہرائی 5,267 m (17,280 فٹ)
حجم آب 3,750,000 km3 (900,000 cu mi)
وقت اقامت 80-100 سال[2]
جزائر 3300+
آبادیاں اسکندریہ، الجزائر شہر، ایتھنز، برشلونہ، بیروت، ازمیر، روم، طنجہ، تل ابیب، طرابلس، لیبیا
بحیرہ روم کا خلائی منظر

بحیرۂ روم، جسے اردو میں بحیرۂ متوسط یا بحیرۂ ابیض بھی کہا جاتا ہے، (انگریزی: Mediterranean Sea) افریقہ، یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے جو تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے۔ یہ صرف وہاں سے کھلا ہے جہاں اسپین اور مراکش آمنے سامنے ہیں اور درمیان میں چند کلومیٹر کا سمندر ہے (دیکھیے: آبنائے جبل الطارق) بحیرہ روم کے شمال میں یورپ، جنوب میں افریقہ اور مشرق میں ایشیا موجود ہے۔ یہ 2.5 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے لیکن اسے بحر اوقیانوس سے منسلک کرنے والی آبنائے جبرالٹر صرف 14 کلومیٹر چوڑی ہے۔

یہ بحیرہ درہ دانیال اور آبنائے باسفورس کے ذریعے بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود سے بھی منسلک ہے۔ نہر سوئز بحیرہ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے جو اسے بحیرہ قلزم سے منسلک کرتی ہے۔

بحیرہ کے بڑے جزیروں میں قبرص، کریٹ، رہوڈز، سارڈینیا، کورسیکا، صقلیہ، مالٹا، ابیزا، ماجورکا اور منورکا شامل ہیں۔

یہ زمانہ قدیم سے بحری ذرائع نقل و حمل کا مرکز رہا ہے۔ ترک اس سمندر کو Akdeniz (آق دینز) یعنی بحیرہ ابیض جبکہ عربی "البحر الابيض المتوسط" کہتے ہیں۔

دیگر زبانوں میں بحیرہ روم کے لئے مندرجہ ذیل الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں:

  • ڈچ: Middellandse zee
  • فرانسیسی: Mer Méditerranée
  • جرمنی: das Mittelmeer
  • یونانی: Mesogeios Thalassa (Μεσόγειος Θάλασσα)
  • عبرانی: ha-Yam ha-Tikhon (הים התיכון)
  • اطالوی: Mar(e) Mediterraneo
  • لاطینی: Mare Mediterraneum, یا Mare Nostrum
  • پرتگیزی: Mar Mediterrâneo
  • ہسپانوی: Mar Mediterráneo
  • انگريزي: Mediterranean sea

بحیرہ روم کا ساحل 22 ممالک سے ملتا ہے جن میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں:

یورپ (مغرب سے مشرق کی جانب)

ایشیا (شمال سے جنوب کی جانب)

افریقہ (مشرق سے مغرب کی جانب)

بحیرہ روم کے دس بڑے جزائر بلحاظ رقبہ[ترمیم]

ملک جزیرہ رقبہ - کلومیٹر² آبادی
Flag of Italy.svg اطالیہ صقلیہ 25,460 5,048,995
Flag of Italy.svg اطالیہ ساردینیا 23,821 1,672,804
Flag of Cyprus.svg قبرص قبرص 9,251 1,088,503
Flag of France.svg فرانس کورسیکا 8,680 299,209
Flag of Greece.svg یونان کریٹ 8,336 623,666
Flag of Greece.svg یونان ایوبویا 3,655 218.000
Flag of Spain.svg ہسپانیہ مایورکا 3,640 869,067
Flag of Greece.svg یونان لزبوس 1,632 90,643
Flag of Greece.svg یونان روڈس 1,400 117,007
Flag of Greece.svg یونان خیوس 842 51,936

نگار خانہ[ترمیم]

  1. ^ UNECE.indb
  2. ^ Pinet، Paul R. (2008). Invitation to Oceanography. Jones & Barlett Learning. p. 220. ISBN 0-7637-5993-7. http://books.google.com/books?id=6TCm8Xy-sLUC&pg=PA220&lpg=PA220.