ایلات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ایلات جنوبی اسرائیل کا ایک شہر ہے جسے برطانیہ کی حکومت نے اسرائیل کے مجوزہ نقشہ میں کانٹ چھانٹ کر کے صرف اس لیے اسرائیل میں شامل کیا تاکہ اسے خلیج عقبہ تک رسائی حاصل ہوسکے۔ خلیج عقبہ کی وجہ سے اسرائیل کی رسائی براہ راست سمندری راستے سے سعودی عرب تک ہو گئی اور یہ سعودی عرب کا وہ ساحل ہے جہاں جدہ کی بندرگاہ واقع ہے اور مکہ اور مدینہ زیادہ دور نہیں۔ ایلات کی یہی بندرگاہ مصر اور اردن سے بھی سمندری راستے سے رسائی دیتی ہے۔

شمالی ساحل، ایلات۔ اسرائیل

جنوبی اسرائیل کی بندرگاہ، خلیج عقبہ میں واقع ہے۔ اسرائیل کے قیام سے قبل ایلہ کے نام سے موسوم تھی۔

  • آبادی: 30000

اس بندگاہ کی بنیاد 1949ء میں رکھی گئی تھی۔ جبکہ یہاں ہوائی اڈہ بھی موجود ہے۔