مکے بازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مکے بازوں کا پروفیشنل مکے بازی میں ایک انداز
دنیائے مکا بازی کا عظیم کھلاڑی محمد علی

مُکّے بازی یا مُکّا بازی یا باکسنگ (boxing)، دراصل ایک مبارزی کھیل ہے جس میں، عموماً مماثل وزن کے دو حریف، گھونسوں سے ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں۔

یہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے وحشیانہ مگر دلچسپ کھیل ہے۔ قدیم اولمپک کھیلوں میں اسے کافی مقبولیت حاصل رہی ہے۔ اس کھیل کی اہمیت اور شہرت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کھیل کے اصول و ضوابط 1743ء ہی میں انگلستان میں عالی سطح پر بنانے پڑے۔ مکے بازی آج کل درونِ در العاب (Indoor Games) میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ کھیل رنگ کے اندر کھیلا جاتا ہے۔ جو 12 تا 20 مربع فٹ تک ہو سکتا ہے۔ اس کھیل میں حصہ لینے والے مکے باز اپنے ہاتھوں پر خاص دستانے چڑھا کر ایک دوسرے پر اصولوں کے مطابق حملہ کرتے ہیں جبکہ مخالف فریق کے جسم پر مختلف حصوں پر لگنے سے مختلف پوائنس ملتے ہیں۔ مخالف کے منہ پر مکا لگنے کی صورت میں مکے باز کو ایک پوائنت ملتا ہے۔

انداز[ترمیم ماخذ]

موجودہ دور میں مکے بازی کے دو انداز ہیں

پیشہ ورانہ مکے بازی[ترمیم ماخذ]

اس قسم کی مکے بازی میں کھلاڑی منہ پر حفاظتی ماسک نہیں پہن سکتے۔

غیر پیشہ ورانہ مکے بازی[ترمیم ماخذ]

اس قسم کے کھیل کے دوران کھلاڑی اپنے منہ پر حفاظتی ماسک چڑھانے کے مجاز ہوتے ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم ماخذ]

بیرونی روابط[ترمیم ماخذ]

اُردو آن لائن لُغت پر انگریزی لفظ ‘‘باکسنگ’’ کا مفہوم