Dr. Anwar Sajjad (ڈاکٹر انور سجاد)

views
< Previous   Next >

ڈاکٹر انور سجاد

اردو کے مشہور افسانہ نگار اور ناو ل نگار ڈاکٹر انور سجاد ۲۷ مئی ۱۹۳۵ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔ پھر ڈی ٹی ایم اینڈ ایچ کا امتحان لندن سے پاس کیا۔

ڈاکٹر انور سجاد افسانے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ اور ناول نگاری میں بھی ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ اپنے افسانوں میں انہوں نے حقیقت کو Fantasyکے روپ میں بیان کرنے کے لئے نئی نئی تکنیک استعمال کی ہیں۔ استعارے اور علامتوں کی بھرمار سے انہوں نے Inside out کی طرف سفر کیا اور مشاہدے باطن کی دھندلی پر چھائیوں سے عصری حقیقت بیان کی ہے۔ سیاسی اور معاشی ناہمواری ان کے موضوع خاص ہیں۔
ڈاکٹر انور سجاد کا پہلا ناولٹ ’’رگ سنگ‘‘ ۱۹۵۵ء میں شائع ہوا۔ دیگر کتابوں میں استعارے، آج، پہلی کہانیاں، چوراہا اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامے بھی لکھے۔
ڈاکٹر انور سجاد کو ۱۹۸۹ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔



SmileWinkBig-smileSadCryingTongueLoveKiss
Straight faceNot interestedConfusedSickAngryEmbarrassedSurprisedYawn
ZippedDevilCoolNerdWhistleGrinSarcasmImpatient
SourShockedSingSmugStressSillyMadDead
SmittenEvilPakistan     
* Ctrl + Space to toggle Language.
Recent posts by:

More

Prev Next

This website uses cookies. By viewing our website you are consenting to our use of cookies on your browser.
Home - About Us - Advertising - Privacy Policy - Terms & Conditions - Cookies - Help