انٹر نیشنل

اب فیس بک پر یہ سب نہیں چلے گا !

نئی دہلی ۔20 جولائی ( اردو لیکس)  مشہور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے ہجومی تشدد اور دوسرے ایسے مواد جو سماج میں تشدد کا باعث بن سکتا ہے ایسی غلط خبروں کو روکنے کا اعلان کیا ہے فیس بک کے سی ای او مارک زوکر برگ نے ایک چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان، میانمار اور سری لنکا جیسے ممالک میں فیس بک پر ہجومی تشدد کو بڑھاوا دینے کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر اس طرح کے بھڑکاو والے پوسٹ کو فیس بک اجازت نہیں دیتا اور فیس بک میں پہلے سے موجود اس طرح کے پوسٹ کو نکال دینے کا کام چل رہا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button