وقتِ اشاعت دسمبر 1, 2010

تعزیرات پاکستان دفعہ 295C۔ ۔ قانون توہین رسالت thumbnail

تعزیرات پاکستان دفعہ 295C۔ ۔ قانون توہین رسالت

پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 295B سے لے کر 298Cتک دین سے متعلق جرائم کو بیان کرتے ہیں۔ اس میں سے دفعہ 295-C توہین رسالت سے متعلق قانون کو بیان کرتی ہے

 

اس قانون کا بیک گراؤنڈ
آئین کے آرٹیکل 2 کے مطابق ریاست کا مذہب "اسلام" ہے
آئین کے آرٹیکل 32 کے مطابق یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ اسلامی طرز حیات کو لاگو کرے اور پروان چڑھائے۔

اس قانون کے پیچھے ایک مسلم وکیل اسمائیل قریشی کی تنہا جدو جہد ہے۔ اُن کے مطابق 1984 میں جب مغرب اور روس کی طرف سے اسلام پر تابڑ توڑ حملے ہو رہے تھے اور اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف رکیک جملے کسے جا رہے تھے ایسے میں مغرب میں پیغمبر اسلام کے خلاف ایک تحریر شائع ہوئی۔ پاکستان کی کسی کمیونسٹ پارٹی نے اس کو ترجمہ کر کے پمفلٹ کی صورت میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ۔حتیٰ کہ اس تحریر کو سرکاری اداروں میں بھی بانٹا گیا۔
چونکہ وہ انگلینڈ اور امریکہ سمیت دنیا کے اکثر قوانین سے بخوبی واقف تھے ۔اور وہ جانتے تھے کہ نام نہاد سیکولر ریاستوں مثلاً انگلینڈ اور امریکہ میں بھی توہین مسیح کے نام سے ایک قانون موجود ہے جو ایسا کرنے والوں کے خلاف روبہ عمل میں آتا ہے۔
چناچہ انہوں نے اس قانون کے لیے پاکستانی عدالت سے رجوع کیا۔ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد پاکستان کی شرعی عدالت نے1990میں اس قانون کو اسلام کے عین مطابق قرار دیا۔ اور 1991 میں اس دفعہ کو پاکستان کے قانون تعزیرات میں شامل کر دیا گیا۔

قانون کے خلاف چارہ جوئی
1996 میں ایک عیسائی بشپ کی جانب سے اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل درج کروائی گئی۔کیونکہ سپریم کورٹ شرعی کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ لیکن پھر خود مدعی کی طرف سے اس کیس کی پیروی نہ ہونے کے باعث 2009 میں اس کیس کو خارج کر دیا گیا۔ قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ مدعی بشپ کی اس دوران میں فوتگی واقع ہو گئی تھی۔تاہم اُس کے کسی پیروکار یا لواحقین نے بھی اس کیس کی پیروی نہیں کی۔

قانون کے الفاظ
اس قانون کے الفاظ یہ ہیں
" Use of derogatory remarks, etc; in respect of the Holy Prophet. Whoever by words, either spoken or written or by visible representation, or by any imputation, innuendo, or insinuation, directly or indirectly, defiles the sacred name of the Holy Prophet Mohammed (PBUH) shall be punished with death, or imprisonment for life, and shall also be liable to fine. "

مشکل الفاظ:
derogatory : ۔expressive of low opinion،injurious،Negative information،insulting ،cause to seem less serious،express a negative opinion of،lessen the authority, dignity, or reputation of

imputation :a statement attributing something dishonest ،according to the Advanced Oxford Learner's Dictionary, "an indirect remark about somebody or something, usually suggesting something bad, mean or rude،

insinuation:an indirect (and usually malicious) implication

یعنی پیغمبر اسلام کے خلاف تضحیک آمیز جملے (see derogatory) استعمال کرنا، خواہ الفاظ میں، خواہ بول کر، خواہ تحریری، خواہ ظاہری شباہت/پیشکش،یا انکے بارے میں غیر ایماندارنہ براہ راست یا بالواسطہ سٹیٹمنٹ دینا جس سے انکے بارے میں بُرا، خود غرض یا سخت تاثر پیدا ہو، یا انکو نقصان دینے والا تاثر ہو، یا انکے مقدس نام کے بارے میں شکوک و شبہات و تضحیک پیدا کرنا ، ان سب کی سزا عمر قید یا موت اور ساتھ میں جرمانہ بھی ہوگا۔

اب ایسے میں۔۔۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اس قانون میں ایسا کیا مسئلہ ہے جس پر کسی ترمیم یا بہتری کی ضرورت ہے؟
جتنے مسلمان ہمارے ماہر قوانین ہیں ، کم از کم اُتنے ہی مسلمان ہم بھی ہیں۔ جتنی رسول سے محبت انکو ہے، اُتنی ہی ہم کو بھی ہے۔ چناچہ دیکھ لیں کہ مندرجہ بالا میں سے کون کون سے بات نکالی جا سکتی ہے اور پیغمبر کے بارے میں برداشت کی جا سکتی ہے؟

 

 

اس پر تبصرہ کریں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • StumbleUpon
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Yahoo! Buzz
  • Twitter
  • Google Bookmarks
ٹیگز:295B, 295C, Holy Prophet Mohammed, representation, آئین, آرٹیکل, اسلام, اسلامی طرز حیات, اسمائیل قریشی, امریکہ, انگلینڈ, بُرا, بہتری, تحریری, ترجمہ, ترمیم, تضحیک آمیز جملے, تعزیرات, توہین, توہین رسالت, توہین مسیح, جرائم, دفعہ, دین, رسالت, روس, رکیک جملے, ریاست, سرکاری اداروں, سٹیٹمنٹ, سپریم کورٹ, سیکولر ریاستوں, شباہت, شرعی عدالت, شکوک و شبہات و تضحیک, طویل قانونی جنگ, ظاہری, عیسائی بشپ, غرض, غیر ایماندارنہ براہ راست, قانون, قانون توہین رسالت, قانون کے الفاظ, لواحقین, مسلم وکیل, مغرب, پاکستان, پاکستان پینل کوڈ, پاکستانی عدالت, پروان, پیروکار, پیشکش, پیغمبر اسلام, کمیونسٹ پارٹی


Comments are closed.




Please donate For Pak.net Annual Hosting Fee


مارچ 2011 کا شمارہ ڈونلوڈ‌کریں


تازہ ترین موضوع

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں آم کی پیداوار اور نتائج thumbnail پاکستان میں آم کی پیداوار اور نتائج

پاکستان متعدد پھلوں خصوصاً آم کی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ پاکستان میں آم کو مٹھاس اور بہترین ذائقے کے سبب پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستانی آم کے بارے میں دنیا بھر کے زرعی سائنس دانوں کی متفقہ رائے ہے کہ اس سے زیادہ میٹھا اور خوش ذائقہ آم [...]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • StumbleUpon
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Yahoo! Buzz
  • Twitter
  • Google Bookmarks

مزید مضامین

بھاڑ میں جائے یہ عزت thumbnail بھاڑ میں جائے یہ عزت

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

فورمز کا لنک

فورمز کا لنک فورمز میں جانے کے لیے یہاں تشریف لائیں

کچھ مزید۔۔۔۔۔


RSS feed Subscribe to our feed       Delicious Are we delicious?       Digg Add us to Digg       Technorati Bookmark us       Flickr Flickr gallery