دیوبند

دارالعلوم وقف کے استاذ اور معروف ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر کو علامہ حبیب الرحمن خان شیروانی میموریل سوسائٹی لکھنؤ کی جانب سے ’’ملک زادہ زادہ منظور ایوارڈ ‘‘ سے سرفراز کیا گیا

دیوبند، 29مارچ (رضوان سلمانی) دارالعلوم وقف کے استاذ اور معروف ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر کو علامہ حبیب الرحمن خان شیروانی میموریل سوسائٹی لکھنؤ کی جانب سے ’’ملک زادہ زادہ منظور ایوارڈ ‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔ مولانا محمد عالم ندوی کی کتاب ’’اجلے دھندلے نقوش‘‘ کی رسم اجرا کے موقع پرپروفیسر محسن عثمانی ندوی اور آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے تشریف لائے ڈاکٹر محمد اکرم ندوی کے ہاتھوں ایوارڈ دیا گیا ۔

منعقدہ پروگرام سے ممتاز انٹر کالج ڈالی گنج لکھنؤ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محسن عثمانی نے کہا کہ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر دیگر موضوعات اور عنوانات پر لکھنے کے ساتھ ساتھ خاکہ نگاری میں بھی اپنی ایک خاص شناخت اور پہچان رکھتے ہیں۔ شخصیات پر ان کی لکھی ہوئی کتابیں ، اپنی زبان اور سلاست کی بنا پر پسندیدہ کتابوں میں سے ہیں۔ خاکہ نگاری زبان وبیان کی جس آراستگی اور رعنائی کا تقاضا کرتی ہے وہ سب ان کی کتابوں میں موجود ہے۔ ڈاکٹر محمد اکرم ندوی نے کہا کہ میں نے مولانا کی خاکہ نگاری کی کوئی کتاب نہیں پڑھی لیکن اپنے حلقہ کے لوگوں سے ان کی خاکہ نگاری کی خوبیوں اور خاصیتوں کے بارے میں کافی کچھ سنا ہے۔ جس کی بنا پر میں یہ کہہ سکتاہوں کہ یہ ملک زادہ منظور ایوارڈ ان کے کاموں اور خدمات کا بہترین اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک خاکہ نگاری کا تعلق ہے اردو کی یہ صنف بہت ترقی کرچکی ہے اور مشہور ومعروف اہل قلم کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر لوگ بھی ہیں جنہوں نے خاکہ نگاری کے فن کو آگے بڑھایا اور نئی فضائوں سے آشنا کیا ہے۔ پروگرام کے کنوینر کررہے مولانا فیروز خان ندوی نے کہا کہ میںنے مولانا نسیم اختر شاہ قیصر کی کتابیں پڑھیں،بہت اچھی لگیں ، خاکہ نگاری کا لطف آگیا، زبان اور روانی اور آمد کا بہترین نمونہ کتابوں کا پایا، بلاشبہ آج کے عہد میں لکھی جا نے والی خاکہ نگاری پر جو کتابیں بازار میں آرہی ہیں ان میں ان کی کتابوں کی بھی الگ شناخت ہے۔ پروگرام میں مشہور صحافی احمد ابراہیم علوی ، پروفیسر عتیق احمد فاروقی، ڈاکٹر مجاہدالاسلام لکھنؤ ، ڈاکٹر شجاعت پروین، ڈاکٹر تبسم قدوائی، پرویز ملک زادہ ، قمر سیتاپوری جیسے اصحاب فکر وقلم کے ساتھ کافی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

مولانا نسیم اختر شاہ قیصر کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دینے والوں میں مولانا قاری ابوالحسن اعظمی، مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، مولانا عبدالمالک مغیثی، مولانا عطاء الرحمن قاسمی، مولانا افضل کٹکی، مولانا زین الدین قاسمی ،مولانا محمد ساجد کھجناوری، مولانا فتح محمد کھجناوری، عبداللہ عثمانی، عبداللہ راہی ، عبدالرحمن سیف، قاری عمر الٰہی، حافظ نصر الٰہی، قاری راشد قیصر وغیرہ شامل ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button